22 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:0
ملک کے مختلف شہروں میں کیبل پر جیوٹی وی کی نشریات بند
جیو نیوز - کراچی…ملک کے مختلف شہروں میں کیبل پر جیوٹی وی کی نشریات بند ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جیو نہ صرف مستند اور فوری خبر فراہم کرتا ہے بلکہ اس کے پروگرام معاشرے کی اصلاح کا سبب بھی ہیں۔ بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ مسٹر جیم کئی دنوں سے ٹی وی اسکرین سے غائب ہیں، لیکن لوگوں کے دلوں میں موجود ہیں۔ کیونکہ لوگوں کو نا تو کسی چینل کی خبر پر اعتبار ہے اور نا ہی بھروسہ۔جیودلوں سے نہیں نکل سکتا،نیٹ پر دیکھ رہے ہیں ۔اگر کوئی مسئلہ ہے تو اسے حل کیا جاسکتا ہے۔پہلے جیو 32پر نظر آتا تھا اور اب 74 پر بھی گم ہے۔لاڑکانہ کے شہری کہتے ہیں کہ جیو کی نشریات بند کرکے کیبل آپریٹر نے عوام کو الیکٹرانک میڈیا سے دور کردیا ہے۔جیو اوپر سے بند کرایا گیا ہے۔جیو کے بغیر ایسا لگتا ہے جیسے الیکٹرونک میڈیا سے کٹ گئے ہیں۔نوشہرہ اور چارسدہ میں بھی لوگوں نے کیبل آپریٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حوصلہ پیداکریں اور کیبل پر جیو کی نشریات بحال کردیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جیوکی نشریات کی بندش آزادی صحافت پر قدغن کے مترادف ہے۔ انہوں نے جیو کی بندش کو پیشہ وارانہ بددیانتی قرار دیتے ہوئے کیبل آپریٹرز سے اسے فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔