22 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:40
پنجاب میں سرکاری اسکول یکم اورنجی ادارے10جون سے بند ہونگے
جیو نیوز - لاہور…پنجاب کے وزیرِتعلیم رانامشہود احمد خان کاکہناہے کہ صوبے کے سرکاری اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے ہوں گی جبکہ نجی تعلیمی ادارے بھی10جون سے بند ہوں گے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرِتعلیم پنجاب رانا مشہوداحمدخان نے کہاکہ سرکاری اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے ہوں گی جو14اگست تک جاری رہیں گی،جبکہ نجی تعلیمی ادارے بھی گرمیوں کی چھٹیاں10جون سے کرنے کے پابند ہوں گے۔ رانامشہود کا مزیدکہناتھاکہ لاہورمیں ٹھوکرنیاز بیگ سے ریلوے اسٹیشن اور جی ٹی روڈڈیرہ گجراں تک اورنج میٹروٹرین منصوبہ 27ماہ میں مکمل کیا جائیگا۔اس منصوبے سے عوام کوریلیف ملے گا۔