تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:20

جیوکیخلاف منفی پراپیگنڈا بندکرانے اورکیبل پر نشریات کی بحالی کیلئے درخواست کی سماعت

جیو نیوز - اسلام آباد…جیو کیخلاف منفی پراپیگنڈا بند کرانے اور کیبل پر اس کی نشریا ت کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں آئی ایم سی کی درخواست کی سماعت جاری ہے ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ ریمارکس دیئے ہیں کہ کسی کو ان کے مقدمہ سننے پر اعتراض ہے تو بتایا جائے۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کاتین رکنی بنچ آئی ایم سی کی درخواست پر سماعت کررہاہے۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ اس پٹیشن کی آج کل بڑی دھوم ہے، انہیں رات تک پتہ نہیں تھا کہ وہ کوئی ایسا کیس سن رہے ہیں۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا ان کے مقدمہ سننے پر کسی کو اعتراض ہے ، پیمرا، وفاق یا کسی اور کا کوئی عذر ہے تو بتایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.