تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:0

اگر میڈیا کی آزادی متاثر ہوگی تو جمہوری عمل متاثر ہوگا ،رانا ثناء اللہ

جیو نیوز - لاہور…وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر میڈیا کی آزادی متاثر ہوگی تو جمہوری عمل متاثر ہوگا ،ورکنگ جرنلسٹ کا کردار لائق تحسین ہے ۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہکیبل آپریٹرزکوڈرا یادھمکاکر کنٹرول کرنے کارواج چل پڑا تو یہ ایک چینل تک نہیں ٹھہرے گا، اس کا شکار تمام میڈیا ہاوٴسز، اخبارات اور رسائل ہوں گے، پھر میڈیا کی آزادی قصے کہانیوں میں ملے گی یہ ہمارے نصیب میں نہیں رہے گی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میڈیا کو قانون اور ضابطے کے تحت ہی ریگولیٹ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے میڈیا کی آزادی کیلئے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے، انشاء اللہ صحافیوں کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ایوان صحافت کی آزادی کیلئے آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.