22 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:40
عدلیہ مخالف پروگرام پر سپریم کورٹ کا متعلقہ چینل اور پیمرا پر اظہار برہمی
جیو نیوز - اسلام آباد… عدلیہ مخالف پروگرام نشر ہونے پر سپریم کورٹ نے متعلقہ چینل اور پیمرا پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس جواد خواجہ نے ریمارکس دیے کہ سب سن لیں کہ سپریم کورٹ کی توقیر پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔کیبل پرجیونشریات کی بحالی اور منفی پروپیگنڈے کیخلاف آئی ایم سی کی درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے جسٹس جواد نے استفسار کیا کہ عدلیہ کے خلاف پروگرام نشرہوا، پیمرا کہاں تھا،خدارا حق اور باطل کو پہچانو۔ پیمرا اہلکار زاہد ملک نے عدالت کو بتایا کہ پروگرام کو مانیٹر کیا ہے، کمنٹس بنا کر متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو بھجوا دیے، امید ہے کہ آج اس پر کوئی کارروائی ہو گی۔ جسٹس جواد نے ریمارکس دیے کہ سب سن لیں کہ سپریم کورٹ کی توقیر پر آنچ نہیں آنے دیں گے، پیمرا اہلکار کہتے ہیں کہ رات پروگرام نشر ہوا، سو گئے تھے، اب نوٹس لیں گے،پیمرا غافل ہو کر سویا ہوا تھااور عدلیہ کی توہین کی جا رہی تھی،ہم پیمرا سے پوچھتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں،کسی شخص کو ابہام ہے تو عدالتی معاون ایک نہیں،10 مرتبہ پروگرام دکھا سکتا ہے۔