تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:50

ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کا کل احتجاج کا اعلان

جیو نیوز - لاہور…مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ راجا ناصر عباس جعفری نے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ راجاناصرعباس کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کل ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دہشت گردوں کو مذاکرات کے نام پرمزید کارروائیوں کے لیے وقت دے دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.