23 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:0
حکومت کا پیمرا کے تین پرائیویٹ ارکان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
جیو نیوز - اسلام آباد…حکومت نے پیمرا کے تین پرائیویٹ ارکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کو شو کاز نوٹسز جاری کردیے ہیں، کارروائی کا فیصلہ بے بنیاد الزامات کے ذریعے پیمرا کو بدنام کرنے پر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیمرا کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پرپیمرا کے تین پرائیویٹ ارکان اسرار عباسی، میاں شمس اور فریحہ افتخار کو شو کاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ پیمرا کے ان تینوں پرائیویٹ ممبران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ اچھا طرز عمل اختیار نہ کرنے اور میڈیا میں پیمرا کا تاثر خراب کرنے کی بنیاد پرکیا گیا ہے۔