تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:0

شمالی وزیرستان :شدت پسندوں کیخلاف تیسرے دن بھی کارروائی جاری

جیو نیوز - میرعلی…شمالی وزیرستان میں تیسرے روز بھی شدت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے۔تازہ کارروائی میں 5 شدت پسند ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔تمام علاقوں میں تیسرے روز بھی کرفیو نافذ ہے۔ذرائع کے مطابق میر علی اور دیگان سمیت مختلف علاقوں میں کارروائی کی جارہی ہے۔کارروائی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بھاری توپ خانے اور گن شپ ہیلی کاپٹر استعمال کیے جارہے ہیں۔گولہ باری اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے 5 شدت پسند ہلاک اور 7 زخمی جبکہ کئی ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کے تمام علاقوں میں مسلسل تیسرے روز کرفیو نافذ ہے،جس سے علاقے میں اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہورہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.