تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:20

امریکی کانگریس نے دفاعی اخراجات کے بل میں ترمیم منظور کرلیا

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی کانگریس نے دفاعی اخراجات کے بل میں ترمیم منظور کرلی۔ پاکستان سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔آیندہ سال کے لیے 590 ارب ڈالر کے دفاعی اخراجات کے بل میں ترمیم ڈانا روراباکر نے پیش کی۔ 325 ارکان نے ترمیم کے حق میں اور 98 نے مخالفت میں ووٹ ڈالے۔ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی قید پاک امریکا تعلقات میں شدید رکاوٹ ہے، حکومت پاکستان انہیں فوری طور پر رہا کرے۔ایک اور ترمیم میں ڈانا روراباکر نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی امداد کی رقم پاکستان میں اقلیتوں اور لسانی گروپوں کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ ترمیمی بل اب منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.