23 مئی 2014
وقت اشاعت: 11:40
اسلام آباد: اہل سنت والجماعت کے دو کارکنوں کی نماز جنازہ آبپارہ میں ادا
جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آبادمیں اہل سنت والجماعت کے دو کارکنوں کی نماز جنازہ آبپارہ میں ادا کر دی گئی۔کارکنوں کی ہلاکت کے خلاف اہل سنت والجماعت کے کارکنوں نے آبپارہ میں مظاہرہ کیا اور میتیں روڈ پر رکھ کر سڑک بلاک کر دی،بعد میں دونوں کارکنوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔اس موقع پراہل سنت والجماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل خادم حسین نے کہا کہ واقعے کے خلاف اتوار کو فوارہ چوک راولپنڈی میں احتجاج کیا جائے گا۔دونوں کارکنوں کی میتیں آبائی علاقے چمن کوٹ کشمیر باغ روانہ کر دی گئی ہیں۔گذشتہ روز راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہل سنت والجماعت کے دو کارکن جاں بحق ہوگئے تھے۔