تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:10

وزارت پانی وبجلی نے پی ایس او کو ساڑھے 25ارب روپے جاری کر دئیے

جیو نیوز - اسلام آباد…وزارت پانی وبجلی نے پی ایس او کو تھرمل پاور پلانٹس کو فراہم کیے گئے تیل کی مد میں ساڑھے 25 ارب روپے جاری کردیے ہیں۔حکومت پی ایس او کو جلد مزید ساڑھے 5 ارب روپے جاری کردے گی۔ ذرائع کے مطابق کا بینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد حکومتی ضمانت پر کچھ مقامی بینکس پر مشتمل ایک گروپ نے 31 ارب روپے قرض فراہم کیا ہے۔اس رقم میں میں سے ساڑھے 25ارب روپے حکومت نے پی ایس او کو جاری کردیے ہیں جبکہ باقی رقم بھی جلد ادارے کو ادا کر دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پی ایس او کو جاری ہونے والی اس رقم کے بعد پاور پلانٹس کو تیل کی فراہمی میں بہتری آ نے سے بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.