23 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:50
کراچی:سلمان ابڑو سمیت پانچوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع
جیو نیوز - کراچی…کراچی میں انسداددہشت گردی کی عدالت نے سلیمان لاشاری قتل کیس کے مرکزی ملزم سلمان ابڑو سمیت پانچوں ملزمان کے ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع کردی سلیمان لاشاری قتل کے کیس کے مرکزی ملزم سلمان ا بڑو سمیت پانچوں ملزمان کو مزید ریمانڈ کے لئے انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر تین میں پیش کیا گیا۔عدالت میں تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ تفتیشی افسر نے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع کردی۔ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے سلیمان لاشاری قتل کیس کے مرکزی ملزم سلمان ابڑو کے والد ایس پی غلام سرور ابڑو کے خلاف تفتیش پر اثر انداز ہونے سے متعلق درخواست اے آئی جی لیگل کی یقین دہانی پر نمٹادی تھی۔