تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:50

وزیراعظم کی لاہور کراچی موٹروے پر کام جلد شروع کرنے کی ہدایت

جیو نیوز - اسلام آباد…وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے لاہور کراچی موٹروے پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعظم کا کہناہے کہ ترقی کے سفر کا آغاز کردیاجو ملک کوایک روشن منزل تک پہنچائے گا۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت آئندہ مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وفاقی وزیرپلاننگ احسن اقبال سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ لاہور کراچی موٹر وے پر کام کا جلد آغاز کردیاجائے۔حکام نے بتایاکہ اس سال کے آخر تک لاہور کراچی موٹروے منصوبے پر کام شروع ہوجائے گا۔ اجلاس میں 45سو میگاواٹ کے دیامیربھاشا ڈیم اور 2160میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو پروجیکٹ کے لیے رقم کی فراہمی سمیت کئی اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم نے کہاکہ نئے شروع کیے جانے والے منصوبوں سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.