تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:10

جیو کی بندش، پنجاب اسمبلی کی خواتین ارکان بھی سراپا احتجاج

جیو نیوز - لاہور…جیو کی بندش پر عام آدمی کے علاوہ ارکان اسمبلی بھی سراپا احتجاج ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی خواتین ارکان کا کہنا ہے کہ کیبل آپریٹرز کسی بھی میڈیا ہاوٴس کو بند کرنے کا اختیار نہیں رکھتے،عوام کی آواز بلند کرنے والے ادارے کو بند کرنا زیادتی ہے۔ جیو کی بندش پر ملک بھر میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد پریشان ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی خواتین ارکان بھی اپنے پسندیدہ چینل جیو کی نشریات دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جیو تو اصلاح کے پروگرام دکھاتا تھا، اور اس نے ہمیشہ حق سچ کی آواز بلند کی۔خواتین ارکان کا کہنا تھا کہ وہ جیو کے ساتھ ہیں، ان کی خواہش ہے کہ جیو پھر سے ٹی وی پر آئے اور اسکرین کی رونقیں بحال کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.