24 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:20
شہبازشریف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات
جیو نیوز - لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات آرمی گیسٹ ہاوٴس لاہورمیں ہوئی۔ ذرائع کا کہناہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف دوروزہ نجی دورے پر لاہورمیں ہیں۔