24 مئی 2014
وقت اشاعت: 5:0
کراچی: لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ملزمان ہلاک
جیو نیوز - کراچی… کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی سٹی شیراز نذیر کے مطابق لیاری کے علاقے کلری میں پولیس نے لیاری گینگ وار کے ملزمان کی موجود گی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، اس دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے، ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا ہے۔