24 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:50
شمالی وزیرستان ،شام 7بجے تک کرفیو میں نرمی کا اعلان
جیو نیوز - میران شاہ…شمالی وزیرستان میں 3 روز بعد کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔تمام علاقوں میں آج شام 7 بجے تک نرمی رہے گی۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں تین روز سے جاری کرفیو میں آج چوتھے روز نرمی کی گئی ہے۔ کرفیو میں صبح 8 بجے سے شام 7 بجے تک نرمی رہے گی۔اس دوران میران شاہ بنوں روڈ بھی ٹریفک کی آمدو رفت کے لئے کھلا رہے گا۔شمالی وزیرستان میں کرفیو بدھ کی صبح نافذ کیا گیا تھا۔