تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:0

صحافت کڑے وقت سے گزر رہی ہے،ایسا وقت پہلے نہیں دیکھا،عرفان صدیقی

جیو نیوز - فیصل آباد…وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی کا کہناہے کہ صحافت کڑے وقت سے گزر رہی ہے،، ایسا وقت پہلے نہیں دیکھا، کہ صحافی، تنظیمیں اور مالکان آپس میں دست و گریباں ہوں،، حکومت آزادی صحافت کا تحفظ کرے گی لیکن اسے باوقار بنانے کے لئے ضابطہ اخلاق ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کیا۔عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات پر جلد قابو نہ پایا تو صحافت کی ساخت کو نقصان پہنچے گا۔صحافت پر کسی بھی قسم کی پابندی یا قدغن لگانے کا معاملہ حکومت کے پیش نظر نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیمرا پر اثر انداز ہونے یا کسی کا ساتھ دینے یا زیادتی کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ضابطہ اخلاق کی تشکیل کے لئے صحافتی تنظیموں سے مشاورت جاری ہے۔پیمرا چیئرمین کے عہدے پر اعلیٰ عدلیہ کے سابق جج کو تعینات کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ طالبا ن سے مذاکرات کی گاڑی گہرے دلدل میں پھنس چکی ہے، دیکھنا ہے کہ نکلتی ہے کہ نہیں ،طالبان کی جانب سے واضح مطالبات اور ٹھوس حکمت عملی سامنے نہیں آئی کہ وہ کیا چاہتے ہیں؟ان کہناتھا کہ قبائلی علاقوں میں باقاعدہ کوئی آپریشن نہیں ہورہا ، لیکن پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ دہشت گردی کا جواب دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.