تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:0

نوازشریف کی مودی کی حلفیہ تقریب میں شرکت ،بی جے پی کا خیرمقدم

جیو نیوز - کراچی…بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سے مودی کی حلف برداری میں شرکت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مودی کا دعوت نامہ قبول کیے جانے کے بعد بھارت میں سیاسی جماعتیں مختلف ردعمل کا اظہار کرر ہی ہیں، حکومت میں آنے والی جماعت بی جے پی کا موقف ہے کہ میاں نواز شریف نے دعوت قبول کرکے پاک بھارت دوستی کے نئے باب کا آغاز کیا ہے۔دوسری طرف انتخابات میں ناکامی پر دلبرداشتہ کانگریس نے نئی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ نواز شریف سے تمام معاملات پر بات کرنی چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.