تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:40

خیرپور : غربت سے تنگ میاں بیوی نے نہر میں چھلانگ لگادی، بیوی جاں بحق

جیو نیوز - خیرپور…خیرپور میں غربت اور بیماری سے تنگ میاں بیوی نے نہر میں چھلانگ لگادی، بیوی جاں بحق ہوگئی جبکہ شوہر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا،خیرپور کے علاقے لقمان میں 70 سالہ شخص اور اس کی 60 سالہ بیوی کافی عرصے سے بیمار تھے،دونوں گھر والوں کو دوا لینے جانے کا کہہ کرنکلے ،اور روہڑی کنال پر پہنچ کر نہر میں کود گئے، قریب ہی موجود چرواہوں نے دونوں کو بچانے کیلئے نہر میں چھلانگ لگادی ،اور باہر نکالا،تاہم اسپتال لے جاتے ہوئے خاتون راستے میں ہی دم توڑ گئی، جبکہ اس کے شوہر کی حالت تشویشناک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.