تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 مئی 2014
وقت اشاعت: 18:50

شمالی وزیرستان میں بھرپور فوجی آپریشن کا فیصلہ نہیں ہوا، وزیرِ داخلہ چوہدری نثار

جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ شمالی وزیرستان میں بھرپور فوجی آپریشن کا فیصلہ نہیں ہوا، طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ چوہدری نثار کا مزید کہنا ہے کہ حالیہ سیکیورٹی اجلاس میں کسی بھی طرف سے مذاکراتی عمل ختم کرنے کا نہیں کہاگیا،غیر ملکی خبر ایجنسی کے وزیر اعظم کی زیرِصدارت سیکیورٹی اجلاس پر رپورٹ مضحکہ خیز ہے، یہ پہلا موقع نہیں کہ غیر ملکی خبر ایجنسی نے سول فوجی تعلقات سے متعلق غلط رپورٹ دی ہو۔ چوہدری نثار نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی زیرِصدارت اجلاس انتہائی خوشگوار اور مثبت ماحول میں ہوا، حالیہ فضائی حملے اور محدود کارروائی پہلے سے کیے گئے فیصلے کا تسلسل ہے، اسلام آباد سمیت کسی بڑے شہر کی سیکیورٹی فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.