تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 مئی 2014
وقت اشاعت: 20:30

ریلی سے پہلے حالات کشیدہ کرنا سوالیہ نشان ہے:روٴف صدیقی

جیو نیوز - کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما روٴف صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں فائیو اسٹار چورنگی پر ہماری ریلی پہلے سے طے شدہ تھی،ریلی سے پہلے حالات کشیدہ کرنا سوالیہ نشان ہے۔ روٴف صدیقی نے فائیواسٹار چورنگی پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری ریلی سے پہلے حالات کشیدہ کرنا سوالیہ نشان ہے، امن و امان کے قیام کی ذمے داری پولیس کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کہ آج کے واقعے کی ایف آئی آر درج کرائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.