25 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:20
حیدرآباد، دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 8 افراد ڈوب گئے
جیو نیوز - حیدرآباد…حیدرآباد میں دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 8افراد ڈوب گئے،6کی لاشیں نکال لی گئیں، 2 کی تلاش جاری ہے۔ حیدرآباد میں گرمی کے باعث دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 8افراد ڈوب گئے،6لڑکوں کی لاشیں نکالی گئیں ،2کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق سرے گھاٹ کے رہاشی سورج،وشال کمار، کشور کمار، سنتوش کمار، پرکاش، اور سوچی جمعہ کی دوپہر سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ جن میں سے چار کی لاشیں دریائے تفریحی مقام المنظر کے قریب دریائے سندھ سے نکال لی گئیں جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکوں کی عمریں 14 سے 16 سال کے درمیان ہے اور آپس میں رشتے دار ہیں جو ہر جمعہ کو جامشورو میں المنظر کے مقام پر دریائے سندھ میں نہانے کیلئے جاتے تھے۔ ادھر کوٹری خان پور میں بھی دریائے سندھ سے دو نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔