تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 مئی 2014
وقت اشاعت: 3:10

سنی اتحاد کونسل کا آج جنگ اور جیوکے دفتر پر دیاجانے والا دھرنا منسوخ

جیو نیوز - کراچی… سنی اتحاد کونسل نے آج جنگ اور جیوکے دفتر کے سامنے دیاجانے والا دھرنا منسوخ کردیا۔ سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ توہین مذہب کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرچکے ہیں، دھرنے کا جوازنہیں، ملک کیلئے جنگ، جیو اور ڈاکٹرعامرلیاقت کی خدمات بہت اہم ہیں، شب معراج قریب آرہی ہے، اس لیے بھی دھرنا منسوخ کرنے کافیصلہ کیا۔ صاحبزادہ حامدرضا کا کہنا تھا کہ میڈیاکے حوالے سے جنگ اور جیو کی خدمات اہم ہیں۔ طارق محبوب کا کہنا تھا کہ جنگ اور جیوکے دفترکے سامنے دھرناڈاکٹرعامرلیاقت کی اپیل پرمنسوخ کیا، قومی سلامتی کے اداروں کا بھی مطالبہ ہے کہ غیرمشروط معافی مانگی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.