25 مئی 2014
وقت اشاعت: 3:50
کراچی: اورنگی ٹاؤن نمبر 12 سے ملنے والا بم ناکارہ بنادیا گیا
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 12 سے ملنے والا بم ناکارہ بنادیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سیمنٹ کے بلاک میں چھپایا گیا بم ایک مقامی سیاسی عہدے دار کے گھر کے قریب سیوریج لائن پر رکھا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم کا وزن 4 سے 5 کلو گرام تھاجس میں نٹ بولٹس اور بال بئیرنگ استعمال کیے گئے ،بم کو ناکارہ بناتے وقت معمولی آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔