25 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:40
انتخا بی دھاندلیوں کے خلاف پی ٹی آئی آج فیصل آباد میں جلسہ کریگی
جیو نیوز - فیصل آباد…پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخا بی دھاندلیوں کے خلاف آج فیصل آباد میں جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں میدان سج گیا۔تیاریاں آخری مراحل میں،فیصل آباد میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے کے لیے دھوبی گھاٹ گراونڈ میں بنے پختہ 15 فٹ بلند سٹیج کو ہی استعمال کیا جائے گا جبکہ ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے لیے الگ سٹیج بنایا گیا ہے۔منتظمین کے مطابق پنڈال میں 20 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں تاہم سیکورٹی ایجنسیز کے مطابق کرسیوں کی تعداد 7 سے 8 ہزار ہے۔جلسہ گاہ کے اطراف اور ملحقہ سڑکوں پر بڑے فلیکسز اور بینرز آویزاں کئے گئے ہیں اور جلسہ گاہ میں بڑی اسکرینیں بھی نصب کی جارہی ہیں۔ سیکورٹی پلان کے مطابق تین ہزار کے قریب پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دعوی ٰکیاہے کہ آ ج ہونے والا جلسہ فیصل آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو ضابطہ اخلاق کے تحت مشروط اجازت دی گئی ہے جس کے مطابق کارکنان پر اسلحے کی پابندی اور آتش بازی کی ممانعت سمیت دیگر شرائط عائد کی گئی ہیں۔