تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 مئی 2014
وقت اشاعت: 12:21

خضدار:لیویز چیک پوسٹ پرحملہ،فائرنگ سے 7 اہلکار جاں بحق

جیو نیوز - خضدار …خضدار کے قریب جوہر چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 لیویز اہلکار جاں بحق ہوگئے۔حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاش شروع کردی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر وہیر کے مقام پر جوہر لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں 7 لیویز اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔لاشوں کو خضدار منتقل کرنے کے لئے قدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.