تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:20

عمران پنجاب میں فساد نہ ڈالیں، خیبرپختونخوا میں عوام کی خدمت کریں،سعد رفیق

جیو نیوز - لاہور…وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کاکہناہے کہ عمران خان کو سیاسی تربیت کی ضرورت ہے، وہ پنجاب میں فساد نہ ڈالیں، خیبرپختون خوا میں عوام کی خدمت کریں، بدقسمتی کی بات ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد خیبرپختون خوا میں تعلیم اور صحت کا معیارمزید گرگیا۔لاہور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اسی طرح لگے رہے تو اروند کیجریوال بن جائیں گے، ایسا نہ ہو لوگ انہیں الزام خان کہنا شروع کردیں، ان کے ساتھ راولپنڈی کا ایک شیخ چلی بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلا الیکشن کارکردگی کی بنیاد پرہوگا، پنجاب ریلیوں اور سازشوں سے فتح نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ خطے میں نوازشریف سب سے سینئرسیاستدان ہیں، بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پرتعلقات چاہتے ہیں، کشمیر، پانی اور سرکریک سمیت دیگر معاملات پرمذاکرات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے سفارت کاری کے ذریعے ڈرون حملے رکوائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.