25 مئی 2014
وقت اشاعت: 14:40
گھوٹکی یونین آف جرنلسٹ کااجلاس،جیو نیوز کیخلاف غیر قانونی کارروائی کی مذمت
جیو نیوز - گھوٹکی …گھوٹکی یونین آف جرنلسٹ کے اجلاس میں جیو نیوز کے خلاف غیر قانونی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے، چینل کو فوری بحال کرنے کی قرارداد منظور کی گئی، جیو نیوز کے خلاف غیر قانونی کارروائی کرنے پر صحافیوں نے ریلی بھی نکالی۔ضلعی ہیڈکوارٹر میرپور ماتھیلو میں گھوٹکی یونین آف جرنلسٹ کا اجلاس صدر عبدالطیف لغاری کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تحصیل گھوٹکی، خانپور مہر، میرپورماتھیلو،ڈہرکی، اوباڑو کے صحافیوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صحافیوں کو درپیش مسائل سے متعلق گفتگو کی گئی۔اس دوران جیو نیوزکے خلاف کی گئی غیر قانونی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے جیو کو فوری بحال کرنے کی قرارداد منظور کی گئی۔صحافیوں نے اس موقع پر مہران کلب سے ریلوے روڈ اور پریس کلب میرپور ماتھیلو تک ریلی بھی نکالی۔