تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:10

آپریشن ،آپریشن ہو تا ہے، اعلانیہ ہو یا غیر اعلانیہ، مولانا سمیع الحق

جیو نیوز - سوات…جمعیت علمائے اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ عمران خان نے الیکشن سے پہلے امن سمیت دیگر وعدے کیے تھے تاہم اب تک ان کو کامیابی نہیں مل سکی ہے۔ سوات کے علاقے چار باغ میں دستار بندی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ اداروں میں تصادم ملک کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔کسی میڈیا گروپ کو بند کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن ،آپریشن ہو تا ہے، چاہے اعلانیہ ہو یا غیر اعلانیہ، دو تین دن سے آپریشن کے باعث حالات گھمبیر ہو رہے ہیں، آپریشن کا شوق پورا کرنے کے بعد بھی مذاکرات کرنے ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.