تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:0

الطاف حسین نے کبھی کسی سے کچھ نہیں لیا، ہمیشہ دیا ہے،خالد مقبول صدیقی

جیو نیوز - کراچی…ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے کبھی کسی سے کچھ نہیں لیا، ہمیشہ دیا ہے۔ ان کو نہ دبایا جا سکتا ہے نہ جھکایا جا سکتا، ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ برطانوی حکومت جواب دے کسی مقدمے کے بغیر الطاف حسین کو کیوں تنگ کیا جا رہا ہے؟ متحدہ قومی موومنٹ کے تحت الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر خالد مقبول صدیقی کاکہناتھا کہ الطاف حسین پاکستان کے غریب عوام کی خوشحالی کی بات کرتے ہیں۔ اسی جرم کی پاداش میں ان کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔اس موقع پرایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ الطاف حسین پاکستان کی سلامتی کی ضمانت ہیں، انھیں اپنا کردار ادا کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے پوچھتا ہوں کہ پاکستان کی اشرافیہ کی دولت ان کے ملک میں ہے۔ مگر الطاف حسین کے اکاوئنٹس کیوں بند کیے جا رہے ہیں؟۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.