26 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:0
طاہر القادری نے عوامی انقلاب کونسل کے قیام کا اعلان کر دیا
جیو نیوز - لاہور…پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ عوامی انقلاب کونسل کے قیام کا اعلان کیا ہے ،لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے یوم تاسیس کے موقع پر وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کے موقع پر ان کا کہنا ہے کہ انقلاب کی منزل اب زیادہ دور نہیں ہے، ملکی اداروں کوسیاسی مداخلتوں سے پاک دیکھناچاہتے ہیں، خوش حالی کوعوام کی دہلیز تک پہنچائیں گے ،ہر ڈویژن کوصوبے کادرجہ دیناچاہتے ہیں۔طاہر القادری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دھاندلی اورکرپشن کے نظام کانام جمہوریت رکھ دیاگیا ہے۔