تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:40

ٹارگٹ کلنگ کے بعد مساجد و امام گاہ کو نشانہ بنانا حکومتی نا اہلی ہے ، حسن ہاشمی

جیو نیوز - کراچی…قصبہ کالونی امام بارگاہ جعفریہ پر دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں ،کراچی میں دہشتگرد مضبوط ہورہے ہیں ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ اب مساجدو امام بارگا ہ کودہشتگردی کا نشانہ بنانا قانون نافذ کرنے واکے اداروں کی نا اہلی ہے ۔شہر میں کالعدم جماعتوں کا راج مبینہ حکومتی سر پرستی میں بڑھتا جا رہا ہے شہر کے بیشتر علاقے نو گو ایریابن چکے ہیں جہاں کالعدم جماعتوں کے دفاتر کھلے ہیں جن دفاتر سے شہر بھر میں فرقہ وارنہ ٹارگٹ کلنگ کی جاتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ حسن ہاشمی نے قصبہ کالونی مسجد و امام بارگاہ جعفریہ پر ہونے والے کریکر دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے امام بارگاہ کے دورے کے موقع پرکیا ۔اس موقع پر علامہ مبشر حسن ،علامہ علی انور،انجینئر رضا نقوی سمیت دیگر موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ کہ جعفریہ امام بارگاہ قصبہ کالونی میں اس سے قبل بھی دہشتگردی کے واقعات ہو چکے ہیں اوروہاں کے ذمہ داران کو پہلے سے دہشتگردوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ قانون نافذ کرنے والے اس امام بارگاہ کی سکیورٹی پر مامور نہیں تھے نہ ہی دھماکے کی جگہ کوئی پولیس اہلکار موجود تھا۔علامہ حسن ہاشمی کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے اور ان کے دفاتر کو سیل کر کے دوبارہ ان دہشتگرد جماعتوں پر پابندی عائد کی جائے، مسجد امام بارگاہ جعفریہ پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گرفتا کیا جائے اور واقعے کی اصل حقیقت سے میڈیا اور شہر قائد کی عوام کو آگاہ کیا جائے قانون نافذ کر نے والے ادارے اپنی نا اہلیچھپانے کے بجائے مساجد و امام بارگاہوں سمیت شہر قائد کی مظلوم عوام کو تحفظ فراہم کرے اور دہشتگردی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ اس شہر کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.