26 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:30
کراچی: اتحادٹاوٴن میں مبینہ پولیس مقابلہ،3ملزمان ہلاک،3فرار
جیو نیوز - کراچی… کراچی کے علاقے اتحادٹاوٴن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک جبکہ 3 فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی تھی، جوابی کارروائی میں 3ملزمان مارے گئے جبکہ ان کے 3ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان سے 2 دستی بم، 3 پستول اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں، ہلاک ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا جبکہ وہ سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔