26 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:0
نریندر مودی کی تقریب حلف برداری :وزیر اعظم نواز شریف بھارت روانہ
جیو نیوز - لاہور… وزیراعظم نوازشریف بھارت روانہ ہوگئے،وزیراعظم نوازشریف نو منتخب بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز ،معاون امور خارجہ طارق فاطمی ، سیکریٹری خاجہ اعزاز احمد چوہدری اور حسین نواز بھی وزیراعظم کے وفد میں شامل ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف دورہ بھارت کے دوران نو منتخب بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے ، جس کے دوران باہمی امور اور کرکٹ تعلقات کی بحالی پر بات چیت کا بھی امکان ہے۔نومنتخب بھارتی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں سارک سمیت کئی ممالک کے سربراہان مملکت کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔