تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 مئی 2014
وقت اشاعت: 10:50

نریندر مودی کی تقریب حلف برداری :وزیر اعظم نواز شریف نئی دہلی پہنچ گئے

جیو نیوز - نئی دہلی … وزیراعظم نوازشریف نو منتخب بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے نئی دہلی پہنچ گئے۔ نئی دہلی ایئرپورٹ پر اعلیٰ سرکاری حکام نے وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال کیا۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز ،معاون امور خارجہ طارق فاطمی ، سیکریٹری خاجہ اعزاز احمد چوہدری ، پولیٹیکل سیکریٹری آصف کرمانی اور حسین نواز بھی وزیراعظم کے وفد میں شامل ہیں۔ اس سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ امن کا پیغام لے کرجارہاہوں، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں،بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سیدوستی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔وزیر اعظم نواز شریف دورہ بھارت کے دوران نو منتخب بھارتی وزیر اعظم سے ون آن ون ملاقات کریں گے ، جس کے دوران دوطرفہ اہم امور اور کرکٹ تعلقات کی بحالی پر بات چیت کا بھی امکان ہے۔نومنتخب بھارتی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں پاکستان سمیت کئی سارک ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔نریندر مودی آج شام بھارتی وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.