تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 مئی 2014
وقت اشاعت: 15:30

وزیر اعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب نریندرمودی سے ملاقات کل ہو گی

جیو نیوز - لاہور…نواز شریف اور نریندرمودی کے درمیان ہونے والی کل کی ملاقات ایک گھنٹے پرمحیط ہوگی،مسلم لیگ(ن) کی جانب سے جا ری اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کل سوا بارہ بجے شروع ہوگی،جس کے ایک گھنٹے تک جا ری رہنے کا امکان ہے۔بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے بعدنوازشریف بھارتی صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔نوازشریف کی بھارتی صدر سے ملاقات کا وقت ایک بج کربیس منٹ طے ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.