تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:30

عوامی مینڈیٹ پاک بھارت تعلقات کے نئے دور میں معاون ہوگا،نواز شریف

جیو نیوز - نئی دہلی …وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی حکومتوں کو عوام کا بھاری مینڈیٹ حاصل ہے، جو تعلقات کے نئے دور میں معاون ثابت ہوگا۔نریندرا مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے نئی دہلی پہنچنے کے بعدبھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہبھارت آنا ایک اچھا اور بہترین موقع ہے،دورے سے ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا،پاک بھارت حکومتوں کوعوام کابھاری مینڈیٹ حاصل ہے ا ور دونوں حکومتوں کا بھاری مینڈیٹ تعلقات میں نئے دورکیلئے معاون ہوسکتا ہے،ہمیں ایک دوسرے کیخلاف عدم اعتماد،خوف اوربدظنی کو ختم کرنا ہوگا،ہمیں خطے میں دہائیوں سے جاری عدم تحفظ اورعدم استحکام کی فضاکوختم کرناہوگا

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.