تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 مئی 2014
وقت اشاعت: 19:11

گورنر سندھ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات

جیو نیوز - کراچی… گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر نے ملاقات کی ہے،ترجمان گورنرہاؤس کے مطابق اس ملااقات میں ڈی جی رینجرز نے گورنر سندھ کو شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق آگاہ کیا، ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے اس موقع پر ڈی جی رینجرز کو ہدائیت کی کہ کراچی میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے موثر منصوبہ بندی کو یقینی بنایا جائے،شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو مزید موثر بنایا جائے، انہوں نے مزیدکہاہے کہ آپریشن سے متعلق بعض شکایات کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم نے کمیٹی تشکیل دی ہے،اس سلسلے میں ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق تحفظات دور کرنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس اسی ہفتے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.