27 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:41
مودی کی کامیابی سے بھارتی سیکو لزم کا جنازہ نکل گیا ،آغا حامد موسوی
جیو نیوز - اسلام آباد…تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ قائد ملت جعفریہ آغاسید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی کامیابی سے بھارتی سیکو لرازم کا جنازہ نکل گیا ہے مہاسبھائی قوتوں کے عروج نے پاکستان کے خالق دوقومی نظریہ کی صداقت کو ایک بار پھر ثابت کردیا ہے، پاکستان کے باسی آزادی کی قدر و قیمت پہچانیں آزاد فضاوٴں میں سانس لینے والوں کو تحریک پاکستان کے قائد ین قائد اعظم محمد علی جناح علامہ اقبال کے عظیم تحفے پر سجدہ شکر بجا لانا چاہئے بھارت میں ایک غریب کاوزیر اعظم بن جانا اور پاکستان میں غریبوں کا نان شبینہ کیلئے ترسنا المیہ ہے پاکستان میں غریب کی حکمرانی تو کجا زندہ رہنا محال بنادیا گیا ہے ، گجرات کے قتل عام کے ہیرو کے برسر اقتدار آنے سے بھارتی مسلمان خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے ہیں کشمیر ،پاکستان اور مسلمانوں کے حوالے سے نو منتخب بھارتی وزیر اعظم کے عزائم جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرہ اور عالمی برادری کا امتحان ہیں ، حلف برداری کی تقریب میں نواز شریف کے بھارت جانے سے قبل پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیتے تو ملک و قوم کیلئے اچھا ہوتا پاکستان کو اپنے ہمسایوں سے نئے چیلنجوں کا سامنا ہے مشرقی مغربی سرحدوں پرنئے خطرات جنم لے رہے ہیں حکومت کو پوری قوم کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا، حکمران دنیا پر واضح کردیں کہ پاکستان اور اسکی دلیر افواج نے نہ پہلے بھارتی بالادستی قبول کی نہ آئندہ کریں گی پوری قوم ملکی سا لمیت و یکجہتی کیلئے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی،جنگ جیو گروپ کی جانب سے عساکر پاکستان سے معافی خوش آئند ہے یہ اختلافات مٹانے کا وقت ہے سیاستدان حکمران بلند نظری کا ثبوت دیں ذات جماعت پر قوم و ملک کے مفادات کو ترجیح دیں اور تمام تر توانائیاں قوم کو متحد کر نے پر صرف کریں ،بعثت مصطفی انسانیت پر خداوند عالم کا احسان عظیم ہے تعلیمات مصطفوی کو اپنا کر ہی پاکستان کو ناقابال تسخیر بنایا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں شب معراج اوریوم بعثت الرسول کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی بدقسمتی ہے کہ یہاں ایسی قوت پنپ رہی ہیجو پاکستان کی تخلیق کو ہی غلط ثابت کرنے پر تلی رہتیہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پاکستان میں اداروں کو باہم لڑایا جارہا ہے عدلیہ انتظامیہ کے بعد افواج پاکستان کو بھی تقسیم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں جو قوتیں مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ افواج پاکستان پر ڈالنا چاہ رہی ہیں وہ دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہیں ۔