27 مئی 2014
وقت اشاعت: 2:1
نوازشریف نے ملاقات میں جذباتی باتیں کیں؛ مودی
جیو نیوز - نئی دہلی…بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سے بات چیت کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف نے ملاقات میں ان سے کچھ جذباتی باتیں کیں۔ نریندر مودی کے لکھے گئے ایک پیغام کے مطابق نواز شریف نے انہیں بتایا کہ جب بھارتی الیکشن جیتنے پر انکی والدہ انہیں مٹھائی کھلارہی تھیں تونوازشریف اوران کی والدہ نے یہ منظر ایک ساتھ ٹی وی پردیکھا تھا۔ یہ منظر دیکھ کر نواز شریف کی والدہ جذباتی ہوگئی تھیں۔ پیغام کے مطابق نواز شریف نے مودی کو بتایاکہ ان کی والدہ یہ مناظردیکھ کرآبدیدہ ہوگئیں ،نوازشریف نے کہا کہ وہ اسلام آبادمیں رہتے ہیں تاہم والدہ سے ملنے کیلیے ہفتے میں ایک دن لاہور جاتے ہیں۔