تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:1

نئی دہلی :وزیر اعظم نواز شریف کا تاریخی جامع مسجد اور لال قلعہ کا دورہ

جیو نیوز - نئی دہلی…وزیراعظم نواز شریف نے آج دلی میں تاریخی جامع مسجد اور لال قلعہ کا دورہ کیا اور اس موقع کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے لال قلعہ کا دورہ کیا اور عمارت کے مختلف حصے دیکھے۔اس سے پہلے الصبح وزیراعظم نواز شریف اپنے وفد کے ہمراہ جامع مسجد پہنچے جہاں انہوں نے امام مسجد احمد شاہ بخاری سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے جامع مسجد میں تقریباً بیس منٹ کا وقت گزارا۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اس عظیم تاریخی مسجد کا دورہ کرنااْن کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ جامع مسجدکے امام شاہ احمد بخاری نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اچھے خیالات کے ساتھ یہاں آئے ہیں اور وہ تمام تنازعات کا حل چاہتے ہیں۔وزیر اعظم نے تاریخی لال قلعہ کا بھی دورہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.