تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:21

پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات دونوں ملکوں کیلئے خوش آئندہے،تجزیہ کار

جیو نیوز - کراچی…تجزیہ کاروں نے پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کو دونوں ملکوں کے لیے خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ محض ایک ملاقات کافی نہیں ، مسائل کے حل کے لیے یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ظفر ہلالی کا کہنا تھا کہ مودی نواز ملاقات سے زیادہ توقعات قائم کرنا ٹھیک نہیں ، محض ایک ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان معاملات سلجھانے کے لیے کافی نہیں، ماضی میں بھی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں، لیکن پھر مفاہمت کا سلسلہ جاری نہ رہ سکا۔ جیونیوزسے گفتگو کرتے ہوئے سلمان بشیر نے کہا کہ مودی اپنی انتخابی مہم میں پاکستان مخالف ایجنڈے کا پرچار تو ضرور کرتے رہے ہیں لیکن کرسی سنبھالنے کے بعد وہ جان گئے ہیں کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے خطے کا استحکام ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.