27 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:41
سوات: ٹرک دریا میں جا گرا، ہلاکتوں کی تعداد17 ہوگئی،6 لاپتہ
جیو نیوز - سوات…سوات کے علاقے کالام میں خانہ بدوشوں کا ٹرک دریائے سوات میں جا گرا ، حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 17 ہوگئی جبکہ 6 زخمی اور 6 افراد لاپتہ ہیں۔پولیس کاکہنا ہے کہ خوفناک حادثے کا شکارخانہ بدوشوں کا تعلق سوات میں کالام کے علاقے اتروٹ سے ہے جو رات گئے مینگورہ سے واپس آرہے تھے۔ اس دوران پشمال کے قریب پہاڑی راستے پر خراب سڑک کی وجہ سے ٹرک دریائے سوات میں جاگرا۔ حادثے میں 10 بچوں اور 5 خواتین سمیت 17افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 6 افراد اب تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو کالام اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں سے اب انہیں آبائی علاقے اتروڑ روانہ کردیا گیا ہے۔