27 مئی 2014
وقت اشاعت: 17:11
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا
جیو نیوز - اسلام آباد…چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا۔لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمرعطابندیال کو سپریم کورٹ کا جج جب کہ جسٹس خواجہ امتیاز کولاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے پر غور کیا جائے گا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو سپریم کورٹ کا جج بنانے پر غور کیا جائے گا جبکہ لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج خواجہ امتیاز کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں جج کی تقرری کے معاملے پر بھی غور ہوگا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے لیے انیس جیلانی ،،میاں عبدالروٴف اور اطہر من اللہ کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔