27 مئی 2014
وقت اشاعت: 21:31
جیو / جنگ کیخلاف مہم کی کڑیاں ملائیں تو حقیقت سامنے آجائیگی، شفقت چوہان
جیو نیوز - لاہور…صدر لاہور ہائی کورٹ بار شفقت محمود چوہان کا کہنا ہے کہ جیو اور جنگ کے خلاف مہم کی کڑیاں ملائی جائیں تو ساری حقیقت سامنے آجائے گی، اس مہم میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو عدلیہ کی بحالی اور آزادی کے بھی مخالف تھے،جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدر لاہور ہائی کورٹ بار شفقت محمود چوہان نے کہا کہ منفی مہم چلانے والے لوگوں اور قوتوں کے عزائم ہمیشہ ملیا میٹ ہو جاتے ہیں، ان کی مخالفانہ کوششوں کے باوجود عدلیہ آزاد ہوئی اور جج بحال ہوئے،بعض نجی ٹی وی چینلز پر عدلیہ کے خلاف پروگرام ٹیلی کاسٹ کرنے کیخلاف جب لاہور ہائی کورٹ بار کے جنرل ہاوٴس کا اجلاس بلایا گیا تو اسے سبوتاژکرنے کیلئے لوگ پلانٹ کیے گئے تھے،صدر لاہور ہائی کورٹ بار کا کہنا تھا کہ کچھ میڈیا ہاوٴسز اپنا بزنس بڑھانے کے لیے جیو اور جنگ کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، شفقت چوہان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کے خلاف پروگرام کا عدلیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا تو اسکا مطلب ہے کہ عدلیہ بھی اسے پسند نہیں کرتی۔