تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 مئی 2014
وقت اشاعت: 23:51

پاکستان کوسٹ گارڈز کی پسنی میں کارروائی ،دو سو کلو حشیش برآمد کرلی

جیو نیوز - کراچی…پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے شہر پسنی کے قریب ایک کارروائی میں اعلیٰ قسم کی دو سو کلو گرام حشیش برآمد کرلی۔ کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کارروائی پسنی کے قریب شادی کور کے قریب کی گئی جہاں پہاڑوں میں زیر زمین چھپائی گئی بھاری مقدار میں منشیات برآمدہوئی۔ ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی حشیش آئندہ چند دنوں میں سمندر کے راستے بیرون ملک منتقل کی جانی تھی ، پکڑی گئی حشیش کی بیرون ملک قیمت تین ملین امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.