تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:41

سلیمان لاشاری قتل کیس ، ملزمان کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا

جیو نیوز - کراچی…کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سلیمان لاشاری قتل کیس کے مرکزی ملزم سلمان ابڑو سمیت پانچوں ملزمان کو 2 جون تک عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔درخشاں پولیس نے ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سلیم رضا بلوچ کے روبرو پیش کیا۔ عدالت نے تفتیش مکمل ہونے پر مرکزی ملزم سلمان ابڑو سمیت ملزمان پولیس اہلکاروں کوعدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دیا۔عدالتی حکم پر وکیل صفائی نے عدالت سے درخواست کی کہ ملزم سلمان ابڑو کو بچہ جیل بھیجا جائے۔ وکیل سرکار عبدالمعروف ایڈووکیٹ نے ملزم کی میڈیکولیگل رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ جس پر عدالت نے وکیل صفائی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزم سلمان ابڑو کی عمر اٹھارہ سال سے زائد ہے اسے بچہ جیل نہیں بھیجا جاسکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.