تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 مئی 2014
وقت اشاعت: 1:51

نوجوانوں کیلئے بجٹ میں خصوصی اقدامات کیے جائیں،ڈاکٹر وسیم اختر

جیو نیوز - جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور بے روز گاری میں بے پناہ اضافہ ہو ا ہے،سرکاری ملازمین،زرعی شعبے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے بجٹ میں خصوصی اقدامات کیے جائیں،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ڈاکٹر وسیم اختر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کم اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے دعوے کیے جارہے ہیں جبکہ حالات اس کے برعکس ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ملک میں فکسڈ انکم ٹیکس دینے والے سرکاری ملازمین مہنگائی سے زیادہ متاثر ہیں اور ان متاثرین میں پنشنرز کی بڑی تعداد بھی شامل ہے ،انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات کا زیادہ تر انحصار زراعت پر ہے اس کے باوجود یہ شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل نہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.