تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:22

کراچی :جیو کے مرکزی دفتر کے باہر’ آزادی گلی‘ میں تقریب کا دوسرا دن

جیو نیوز - کراچی… جیو ٹی وی نیٹ ورک کی بندش کے خلاف کراچی میں جیو کے مرکزی دفتر کے باہر آزادی گلی میں احتجاجی تقریب کے دوسرے دن وکلاء ، صحافتی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی شخصیات نے شرکت کرکے جیونیٹ ورک اورجیو کے کارکنوں سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا۔روزنامہ جنگ کے ایڈیٹر نذیر لغاری نے کہا کہ مختصر وقفے کے بعد جیو پر پھر سے پابندی عائد کردی گئی، پچھلی بار ایک بہانہ تھا مگر اس مرتبہ بغیر کسی بہانے کے ہی جیو بند کردیا گیا، ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، لوگوں سے ان کے جینے کا حق نہ چھینا جائے۔کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران نے کہا تنقید درست لیکن الزامات سے گریز کیا جائے اور غلطی کو گناہ نہ سمجھا جائے۔ صحافیوں کیلئے روزگار کے دروازے بند نہ کئے جائیں۔پریس کلب کے سیکریٹری عامر لطیف نے کہا کہ کسی نیوز چینل کو بند ہونے نہیں دیں گے۔کراچی بار کے سیکریٹری خالد ممتاز نے جیو اور جنگ کے ملازمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ عوام جیو کو دیکھنا چاہتے ہیں، جیونے غلطی مان کر اپنے آپ کو اور اونچا کرلیا ہے۔جیو کراچی بیورو کے چیف فیصل عزیز خان نے کہا کہ پہلے بھی آمروں نے جیو پر بندش لگانے کی کوشش مگر وہ ناکام ہوئے، اب بھی ہوں گے۔امریکی ڈاکٹرز کی تنظیم کے رہنما ڈاکٹر ندیم احمد، مزدور رہنما منظور رضی اور احتجاجی تقریب میں شریک سول سوسائٹی کے دیگر ارکان کا کہنا تھا کہ جیو آج بھی ایک طاقت ہے اور اپنی غلطی مان کے جیو نے ثابت کیا ہے کہ اس جیسی کوئی طاقت نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.